ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کا این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ، قومی ٹیم غم و غصہ میں مبتلا

پی سی بی کا این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ، قومی ٹیم غم و غصہ میں مبتلا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کردیا جس پر قومی کھلاڑی غم و غصہ میں مبتلا ہو گئے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لیگ( آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے این او سی میں توسیع کی درخواستیں کی گئی تھیں، درخواستیں ملنےکے بعد پی سی بی نے معاملے کا جائزہ لیا جس کے بعد پی سی بی نے این او سی میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ جب تک این او سی ایشو ہوئے ان میں مزید توسیع نہیں دی گئی۔

  ذرائع کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں کو 7 فروری تک این او سی جاری کئے گئے تھے، توسیع نہ ملنے پر کھلاڑیوں میں غم و غصہ پایا گیا ہے،جو کھلاڑی قومی ٹیموں کا حصہ نہیں انہیں بھی واپس بلایا گیا ہے،کھلاڑیوں کا مؤقف ہے کہ جن کا ورک لوڈ مینجمنٹ مسئلہ نہیں انہیں مزید کھیلنے دیں، پی ایس ایل 17 فروری سے ہے بیرون ملک لیگز میں تب آخری میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔

 ذرائع نے کھلاڑیوں کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ کرکٹر کا مؤقف ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو 13 فروری تک این او سی دیا گیا، ایک کھلاڑی کو 16 فروری تک این او سی ملا ہوا ہے، پی سی بی کو یکساں پالیسی بنانی چاہیے، جو قومی ٹیموں میں شامل نہیں انہیں تو کھیلنے دیں۔