(علی رامے)وزیراعلی ٰپنجاب محسن نقوی کا محکمہ تعلقات عامہ کا دورہ،وزیراعلی ٰمحسن نقوی نے ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی جی پی آر کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی جی پی آر کے افسران سے ملاقات میں ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹاور کی عمارت کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے بلڈنگ پر”ڈی جی پی آر ڈیجیٹل میڈیا“ ونگ کا بورڈ لگانے کی ہدایت بھی کی۔
سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے وزیراعلیٰ کو میڈیا ٹاور کی تکمیل کے بارے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ میڈیا ٹاور میں سوشل میڈیا ماہرین کیلئے جدید سہولیات دستیاب ہوں گی،میڈیا ٹاور ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے طور پر کام کرے گا جبکہ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے میڈیا ٹاور 3ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹری ا طلاعات دانیال گیلانی،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا،ڈی جی پی آر روبینہ افضل، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن، ڈائریکٹر نیوز اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔