(فاطمہ عارف) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
گزشتہ 4 گھنٹوں سے شہر لاہور کے علاقے گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مال روڈ، ہال روڈ، ساندہ، کرشن نگر، چوبرجی، جیل روڈ، مزنگ، گلبرگ، شادمان، کینٹ، مسلم ٹاؤن، فیروزپور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بار ش کا سلسلہ جاری ہے،ڈیفنس، گارڈن ٹاؤن، کینال روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ، مصطفیٰ ٹاؤن میں بھی بارش ہو رہی ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈکیا گیا،ہوا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،جبکہ آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کردی۔
دوسری جانب بارش کے باعث دھند کا خاتمہ ہوگیا اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 21ویں نمبر پر آگیا۔
ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 107 ریکارڈ،یو ایس قونصلیٹ 239،فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح آلودگی 188،شاہراہ قائداعظم 176،کینٹ پولو گراؤنڈ میں آلودگی کی شرح 153 ،ایچیسن کالج 101 ،فدا حسین ہاؤس 100 ،جوہر ٹاؤن میں شرح آلودگی 111 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں گوجرہ، جھنگ، پنڈی بھٹیاں، شرقپور، شیخوپورہ، صفدر آباد، مریدکے، پھولنگر، قصور، کاہنہ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔