کراچی میں67 ملی میٹر فی گھنٹہ بارش؛ بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال

4 Feb, 2024 | 01:17 AM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: کراچی میں طوفانی بارش کے سبب شہر کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ سول اسپتال کی کئی وارڈز میں بھی بارش کا پانی داخل ہو گیا۔ 

سول اسپتال کے میڈیکل وارڈ نمبر 3 میں پانی داخل  ہونے سے طبی عملے کے ساتھ مریض اور  تیمار دار پریشان ہو گئے۔  بارش کے زور اور وارڈ سے باہر بھی پانی موجود ہونے کے سبب ہسپتال کی انتظامیہ بارش کا پانی نکالنے میں ناکام ہو گئی۔

سب سے زیادہ بارش فیصل بیس میں ہوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہونے والی بارش کے نے اعداد وشمار جاری کردئیے ہیں جن کے مطابق  شہر میں سب سے زیادہ بارش فیصل بیس میں 75ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ یونیورسٹی روڈ پر 29.8 ملی میٹر، ناظم آباد 23.5,نارتھ کراچی 33.6 ملی میٹر، قائد آباد میں 52،گلشن معمار میں 23  ملی میٹر بارش ریکارڈ  کی گئی۔

ملیر میں 64 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 62 ملی میٹر، مسرور بیس میں 47.2 ملی میٹر بارش ہوئی، گلشن حدید میں 50 ملی میٹر،  کیماڑی میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 اولڈ ایئرپورٹ پر 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور سرجانی میں 62 ملی میٹر بارش ہوئی، کورنگی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔عزیز آباد میں  63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔کلفٹن میں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش گرنے کی رفتار 67 ملی میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

جناح اسپتال کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا

موسلا دھار بارش کے دوران بارش کا پانی جناح ہسپتال کی  گائنی او- ٹی کے  پیچھے  والے نشیبی ایریا میں داخل ہو گیا۔ بارش کے باعث گائنی وارڈ کی مشینری بری طرح متاثر ہوئی۔

مشینری کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔  گائنی وارڈ میں میں کام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گائنی وارڈ کی کچھ مشینری کو اندر جگہ نہ ہونے کے سبب باہر شیڈ میں رکھا گیا تھا یہ جگہ ہفتہ کی تیز بارش کے دوران محفوظ ثاب نہ ہوئی۔


مزیدخبریں