سٹی42: پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور گلوبل ولیج فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
محسن نقوی نے ہفتہ کی رات افتتاح کرنے کے بعد لاہور گلوبل ولیج فیسٹیول کا دورہ کیا ۔ انہوں نے لاہور گلوبل ولیج میں لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر سی بی ڈی پنجاب اور جیننس پراپرٹیز کو مبارکباد دی ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ لاہور گلوبل ولیج کا باقاعدہ طور آغاز ہوگیا ،عوام کی دلچسپی قابل تحسین ہے ۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہاں لاہوریوں کو شاپنگ کے منفرد موقع ملے گا ۔ لاہور گلوبل ولیج لاہور کی نئی پہچان بنےگا ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ لاہور گلوبل ولیج میں معیاری فیملی انٹرٹینمنٹ میسر ہوگی ۔
صوبائی وزراء ایس ایم تنویر ۔ عامر میر، اظفر علی ناصر ، ابراہیم مراد، ڈاکٹر جاوید اکرم ۔ چیف سیکرٹری , آئی جی ۔سی سی پی او، کمشنر ، ڈی سی سیکرٹری ہاؤسنگ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔