مہنگے پیٹرول کے باوجود موٹرسائیکلوں کی طلب میں مزید اضافہ

4 Feb, 2023 | 10:02 PM

ویب ڈیسک : پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود موٹرسائیکلوں کی طلب میں مزید اضافہ ہوگیا۔     

  پاکستان دنیا میں موٹرسائیکلز چلانے والے شہریوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے10ممالک میں شمار ہوتا ہے۔’پیو ریسرچ سنٹر‘ کی رپورٹ کے مطابق    پاکستان کے 43فیصد گھرانوں میں موٹرسائیکل موجود ہے۔ اس لحاظ سے پاکستان موٹرسائیکلز چلانے والے شہریوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں 7ویں نمبر پر آتا ہے۔

بھارت اس فہرست میں 6ویں نمبر پر ہے جہاں 47فیصد گھرانوں میں موٹرسائیکل موجود ہے۔پہلے نمبر پر تھائی لینڈ ہے جہاں 87فیصد گھرانوں میں موٹرسائیکل موجود ہے۔ دوسرے نمبر پر ویت نام میں 86فیصد، تیسرے نمبر پر انڈونیشیاءمیں 85فیصد، چوتھے نمبر پر ملائیشیاءمیں 83فیصد اور پانچویں نمبر پر چین میں 60فیصد گھرانوں میں موٹرسائیکل استعمال ہو رہی ہے۔ 

فہرست میں پاکستان کے بعد نائیجیریا آٹھویں، فلپائن نویں، برازیل دسویں، مصر گیارہویں، اٹلی بارہویں، تیونس تیرہویں، ارجنٹینا چودھویں اور کولمبیا پندرہویں نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں