میرا عادل واپس آگیا ہے، راکھی ساونت

4 Feb, 2023 | 09:34 PM

ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے خوشخبری سناتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ’میرا عادل واپس آگیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ آج میرے چہرے پر پھر سے ایک خوشی کی لہر آچکی ہے، صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے.راکھی نے کہا کہ میرے اور عادل کے بیچ میں سب ٹھیک ہے، اب سب کچھ اچھا ہوگا، کچھ غلط نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے عادل کو بدنام نہیں کروں گی، ہم دونوں مل کر بہت سارا کام کرنے والے ہیں۔راکھی ساونت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عادل تم مجھے سیڑھی بنا کر آگے نہیں بڑھ سکتے۔

مزیدخبریں