نکاح کی تصا ویر وائرل ہونے پر شاہین شاہ آفریدی غصے میں

4 Feb, 2023 | 09:15 PM

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔  

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ یہ بہت مایوس کن صورتحال ہے کہ بار بار اور متعدد مرتبہ درخواست کی گئی کہ ہماری پرائیویسی کو ٹھیس نہ پہنچائیں لیکن لوگ بغیر کسی پشیمانی کے  شیئر کررہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ ’میں سب سے ایک بار پھر عاجزی کے ساتھ درخواست کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون پیدا کریں اور ہمارے انتہائی یاد گار دن کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔

مزیدخبریں