فواد خان کی ایک اورسپر ہٹ فلم، ٹریلر نے دھوم مچادی

4 Feb, 2023 | 08:46 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: پاکستانی معروف اداکار فواد خان اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق منی بیک گارنٹی نامی نئی پاکستانی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان ، وسیم اکرم انکی اہلیہ شینرا اکرم ، عائشہ عمر ، مانی ، جاوید شیخ ، گوہر رشید ، میکال ذوالفقار ، حنا دلپزیر ، شایان خان سمیت دیگر شامل ہیں ۔

فلم کے پہلے آفیشل ٹیزر کو دیکھ کر نیٹ فلکس کی سیریز منی ہائیسٹ سے مماثلت محسوس ہوئی۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی اس فلم کی ہدایات دے رہے ہیں ۔

 
 

مزیدخبریں