وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے اہم اقدام

4 Feb, 2023 | 06:46 PM

Bilal Arshad

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ایکشن میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پروگریسو فارمرز کے 50رکنی وفد کو ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ آفس بلایا، ملاقات میں زرعی اجناس،لائیوسٹاک او رفش کی زیادہ پیداوار کے لئے موثر اقدامات کرنے اور ریسرچ کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ 

 اپٹما فاؤنڈیشن کی طرف سے کاٹن کی کاشت بڑھانے کیلئے ریسرچ کی خاطر 100کروڑ روپے کے فنڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ اپٹما فاؤنڈیشن کی جانب سے زرعی یونیورسٹیوں میں کاٹن او ردیگر فصلوں کے بہتر بیج پر ریسرچ کے لئے فنڈنگ کی جائے گی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زرعی شعبہ کی بہتری،پیداوار میں اضافے اور مارکیٹ تک آسان رسائی کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی۔ ٹاسک فورس کے چیئرمین محسن نقوی خود ہوں گے۔ٹاسک فورس میں نگران صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر، سیکرٹریز زراعت،آبپاشی، لائیوسٹاک، زرعی ریسرچ اداروں کے سربراہان،گوہر اعجاز، سید یاور علی، ذکا اشرف اور فواد مختار شامل ہوں گے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ٹاسک فورس 7روز میں زرعی پیداوار میں اضافے، نئے بیجوں کے استعمال، مارکیٹ تک آسان رسائی اور دیگر امور کے بارے میں سفارشات پیش کرے گی۔ ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں فی الفور فیصلے کئے جائیں گے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کھاد کی فراہمی اور بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے تمام وزراء کو ڈویژن کی سطح پر کاشتکارو ں کے ساتھ ملاقات کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔صوبائی وزراء کمشنرز کے ساتھ مل کر کاشتکارو ں کے مسائل سنیں گے اور موقع پر ہی حل کریں گے۔ محسن نقوی نے لمپی سکن ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزیدخبریں