لاہور لٹریری فیسٹیول کا میلہ 23 فروری سے الحمراء ہال میں سجے گا

4 Feb, 2023 | 04:35 PM

ویب ڈیسک :  الحمراء کلچرل ہال لاہور میں لاہور لٹریری فیسٹیول 23سے 26 فروری تک منعقد کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی کرافٹ، فوڈ فیسٹیول، میوزک پرفارمنس، رقص پرفارمنس، مشاعرے اور بک فئیر بھی سجے گا۔

لاہور لٹریری فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے جہاں نامور پاکستانی مصنفین، ادیب اور ماہرین تعلیم کیساتھ ساتھ شاعر حضرات بھی شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ اس فیسٹیول میں مختلف سیشنز ہوں گے جن میں ادب اور موجودہ حالات پر بات چیت ہوگی۔

مزیدخبریں