ویب ڈیسک : معروف اداکار شہروز سبزواری کی بیٹی نورے کی اپنی ننھی بہن کے لیے نظم گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوگئی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ معروف جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی بیٹی نورے سبزواری گلوکاری کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں، ان کی نظم پڑھتے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں نورے کو صدف کنول کی بیٹی اور ان کی چھوٹی بہن زہرا سبزواری کے لیے اپنی خوبصورت آواز میں نظم گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
شہروز کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں نورے اپنی ننھی بہن کے لیے اتنی کمال مہارت سے انگریزی زبان کی نظم گاتی ہیں کہ اس ویڈیو کو دیکھنے اور سننے والے صارفین کو یہ گمان ہو رہا ہے کہ جیسے اس نظم کونورے سبزواری نے ہی گایا ہو۔
نورے کی اس ویڈیو کو دیکھ کر ساتھی فنکار بھی انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے، اس ویڈیو کو اب تک ساڑھے 6 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔