ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسلام آباد کچہری پہنچایا گیا ۔
کچہری پہنچنے پر شیخ رشید کو دھکا لگا جس کے بعد وہ پولیس اہلکار کے گلے لگ کر رونے لگے۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 4 بجے سنایا جائے گا۔شیخ رشید کو اسلام آباد کچہری پہنچا دیا گیا ہے۔ انہیں جب پولیس اہلکار لے کر آ رہے تھے تو دھکا لگنے سے وہ آگے کی طرف آئے اس کے بعد شیخ رشید ایک پولیس اہلکار کے گلے لگ گئے اور کافی دیر تک گلے لگے رہے۔ ویڈیو میں یہی لگ رہا ہے کہ شاید وہ رو رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے کراچی لے جایا جا رہا ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو پانچ افراد ذمہ دار ہوں گے۔پولیس کی طرف سے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر شیخ رشید کے ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔