ویب ڈیسک : خاتون شہری کی بدتمیزی پر صبر کا دامن تھامنے والے ڈی ایس پی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ۔
ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں اپنے محکمے میں بھی اصول پسند اور ڈسپلن کے پابند نکلے ۔ٹریفک ڈی ایس پی اشتیاق ڈیوٹی پر مامور اہلکار سے وردی پر بیجز نا ہونے پر برس پڑے ۔اہلکار کو اس سے پہلے بھی بیجز لگاکر ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کی گئی تھیں ۔
اہلکار کے نامناسب جواب پر ڈی ایس پی اشتیاق نے اہلکار کی سرزنش کردی گئی۔ گزشتہ دنوں شہری خاتون نے ڈی ایس پی سے فینسی نمبر پلیٹ کی روک تھام پر بدتمیزی کی تھی ۔ ڈی ایس پی اشتیاق نے خاتون کے گالیاں اور تھپڑ مارنے پر بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا تھا ۔