(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شبیر گجر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج مقدمے میں دہشتگردی سمیت 12 دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق سابق ایم پی اے شبیر گجر اور خالد گجر نے پولیس چھاپے کے دوران کلاشنکوف سمیت جدید اسلحہ پولیس اہلکاروں پر تان لیا۔ دونوں رہنماؤں کے ساتھیوں نے سرکاری گاڑی پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔
ایف آئی آر میں درج کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو ڈیرے کے اندر یرغمال بنایا گیا، خالد گجر، شبیر گجر اور عادل گجر نے رائیونڈ روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ مزید نفری طلب کر کے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن سے کلاشنکوف اور گولیاں قبضے میں لی گئیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔