ویب ڈیسک:سابق وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کو گرائے جانے کے خلاف آواز اٹھا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے وقت امپورٹڈ حکومت نے پھر بےحسی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے آئی 10 سیکٹر میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کو گرا کر حکومت کی جانب سے بےحسی کا مظاہرہ کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ وینڈر کارٹس ہماری حکومت نے احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت دی تھیں۔
At a time of rising inflation & unemployment this Imported Govt showed its callousness again by demolishing street vendor carts in Islamabad's I 10 sector provided by our Govt under Ehsaas Rehriban prog. Condemnable inhumane act deliberately targeting the poor & vulnerable. pic.twitter.com/D68h2hVqqk
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 4, 2023
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غریبوں، کمزوروں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت اور غیر انسانی فعل ہے۔