ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوہرے ٹیکس کا خاتمہ، پاک افغان میں اہم معاہدے پر دستخط

دوہرے ٹیکس کا خاتمہ، پاک افغان میں اہم معاہدے پر دستخط
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے کیلئے معاہدے  پر دستخط کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مذاکرات کا تیسرا دور اسلام آباد میں ہوا, دونوں وفود کے درمیان مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے، تفصیلی بات چیت کے بعد دونوں فریقین نے متفقہ مسودے پر اتفاق کر لیا ہے، متفقہ مسودے پر دونوں وفود کے سربراہان نے دستخط کیے،اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نےافغانی وفد کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور کہا کہ کنونشن سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

افغان وفد کی سربراہی ریونیو لیگل سروسز کے ڈائریکٹر جناب ندا محمد صدیقی اور پاکستانی وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز، ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل  ساجد اللہ صدیقی نے کی۔