(ویب ڈیسک)کورونا نے جہاں دنیا کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے وہیں شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکار بھی اس سے محفوظ نہیں گزشتہ دنوں اداکارہ شبانہ عظمی کا کورونا وائرس کا شکار ہو گئی تھیں اب بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن ان دنوں کرن جوہر کی فلم ’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ان کا کورونا پازیٹیو آ گیا۔ قبل ازیں اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ 2 فروری کو شروع ہوئی تھی اور 14 فروری کو ختم ہونی تھی۔ لیکن جیا بچن اور شبانہ اعظمی کو کورونا ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے، کیونکہ کرن جوہر فلم کی دیگر کاسٹ اور عملے کے لیے کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے۔ واضح رہے کہ جیا بچن بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں۔