سابق مس امریکہ کی خودکشی کی ممکنہ وجہ کیا؟والدہ نے اہم انکشاف کر دیا

4 Feb, 2022 | 09:18 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)گزشتہ دنوں سابق مس امریکہ چیزلی کرسٹ نے  29 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا،ان کی خودکشی کے بعد  ان کی والدہ بھی منظرِ عام پر آگئیں اور انتہائی اہم انکشاف کر ڈالا۔

 چیزلی کرسٹ کی والدہ نے اپنی بیٹی سے متعلق  انکشاف کیا ہے کہ وہ شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھی۔پریل سمپکنز کے مطابق، 30 سالہ بیوٹی کوئین زیادہ کام کرنے والے ڈپریشن کا شکار تھیں، بیٹی کی اچانک موت سے شدید صدمے  سے دوچار ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ اس سے بڑا صدمہ بھی کوئی ہوتا ہوگا۔چیزلی کی والدہ نے کہا کہ اگرچہ اس پر یقین کرنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ  ان کی بیٹی نجی اور پیشہ ورانہ دونوں زندگی میں ڈپریشن سے جنگ لڑ رہی تھی۔

 سمپکنز نے  مزید کہا کہ ’ہمیں چیزلی کے حکمت بھرے  الفاظ    اس کی حسِ مزاح یاد آتی ہے، اس کی موت ہمارے خاندان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چیزلی نے ڈپریشن سے جنگ کو مجھ سمیت اپنے کسی جاننے والے پر عیاں نہیں کیا تھا۔

  واضح رہے کہ چیزلی کرسٹ نے خودکشی سے قبل کمرے میں ایک نوٹ چھوڑا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنا سب کچھ والدہ کے نام کرتی ہیں۔

 
 
 

مزیدخبریں