ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا ڈی جی مائنز اینڈ منرلز کو شوکاز نوٹس جاری

ایف بی آر کا ڈی جی مائنز اینڈ منرلز کو شوکاز نوٹس جاری
کیپشن: FBR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کے لئے نوٹس کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا معاملہ ،ایف بی آر نے ڈی جی مائنز اینڈ منرلز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
 ایف بی آر نے مائنز اینڈ منرلز کا سال 2015 سے 2021 تک کا ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ شروع کررکھا ہے۔ایف بی آر نےمائنز اینڈ منرلز سے کنٹریکٹرز کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈی جی مائنز اینڈ منرلز کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے متعدد مرتبہ یاد دہانی کے نوٹس جاری کئے گئے ۔ ایف بی آر نے ڈی جی مائنز کو ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیاہے۔ڈی جی مائنز اینڈ منرلز کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد ودہولڈنگ آڈٹ کرکے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer