(ویب ڈیسک)عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے،سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز بھی وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈاداکار اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ اپنی آنیوالی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی تشہیر کیلئے سیٹ پر موجود تھے اس دوران عالیہ بھٹ نے اجے دیو گن کی شاندار لگژری گاڑی رولس رائس دیکھنے کی فرمائش کر دی۔
اس موقع پر فوٹوگرافر بھی موجود تھے جنہوں نے عالیہ بھٹ کی گاڑی چیک کرتے ہوئے ویڈیو کیمرے میں محفوظ کرلی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ بڑی دلچسپی سے اجے دیوگن کی گاڑی کا معائنہ کررہی ہیں اور گاڑی سے متعلق کچھ سوالات بھی کررہی ہیں اور اجے دیوگن انہیں سوالات کے جوابات بھی دے رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی یہ ویڈیو خاصی مشہور ہورہی ہے۔