(علی رامے)پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی فنڈ کا استعمال سست روی کا شکار،عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ 17 ارب روپے کے قرض میں سے صرف 1 ارب روپے خرچ ہوسکے ۔
پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی فنڈ کا استعمال سست روی کا شکار ہوچکا ہے۔عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ 17 ارب روپے کے قرض میں سے صرف 1 ارب روپے خرچ ہوسکے۔شہری ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے عالمی بینک سے قرض لیا تھا۔یہ فنڈ براہ راست ضلعی حکومتوں کو عوامی فلاح کے منصوبوں کے لیے دیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز محکمہ بلدیات نے ایوان وزیر اعلی ضلعی حکومتوں کی کارگردگی سے متعلق آگاہ بھی کیا۔عالمی بینک نے تین سالوں میں حکومت پنجاب کو 17 ارب روپے مجموعی بجٹ جاری کیا ۔شہری ترقیاتی پروگرام کے تحت نئے پارکس ،سیوریج کے نظام کی بہتری اور صفائی کے نظام میں بہتری لانا تھی۔