(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کیلئے لوگ نت نئے طریقے اختیار کرتے رہتے ہیں اور بدنامی کی پرواہ بھی نہیں کرتے، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن شادی کے روز سگریٹ نوشی کر تی نظر آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی عروسی لباس میں ایک شخص کے ساتھ کھڑی ہے اور لڑکا عروسی لباس میں ملبوس لڑکی کو سگریٹ دیتا ہے، لڑکی کش لگاتی ہے جس کے بعد وہ لڑکا خود بھی سگریٹ نوشی شروع کر دیتا ہے،دلہن سگریٹ کے کش لگانے کے بعد ویڈیو بنانے والے کی طرف دیکھنے لگ جاتی ہے۔
media" data-instgrm-captioned="" data-instgrm-permalink="https://www.instagram.com/tv/CZjRBVGgYcP/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading" data-instgrm-version="14" style="background: #FFF; border: 0; border-radius: 3px; box-shadow: 0 0 1px 0 rgba(0,0,0,0.5),0 1px 10px 0 rgba(0,0,0,0.15); margin: 1px; max-width: 540px; min-width: 326px; padding: 0; width: calc(100% - 2px);">
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ شادی کے روز دلہن سگریٹ نوشی کررہی ہے آپ کا اس لڑکی کے بارے میں کیا خیال ہیں۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، اویس سواتی نے کہاہے کہ جیو جی ۔جبکہ عروج محمود نے کہا کہ بالکل گھٹیا اور مضحکہ خیز حرکت ہے ، فیضان نے کہاکہ وائرل ہونے کے لئے کچھ بھی کرنا ہے ایک اور صارف زرام نے کہاکہ بہت بری حرکت ہے ۔