(عابد چوہدری)باٹا پور میں نوجوان کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی،شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق باٹا پور کے علاقے واہگہ گاؤں میں ریلوے کراسنگ کے قریب کھیتوں سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی،27 سالہ نامعلوم نوجوان کا جبڑا ٹوٹا ہوا ہے اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے جمع منتقل کر دی۔
دوسری جانب سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واہگہ گاؤں کے قریب نوجوان کی نعش ملنے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا سے رپورٹ طلب کرلی ہے،سی سی پی او نے ایس پی کینٹ کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہداہت کی ہے۔