(فہد علی)کاہنہ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات پرپھندہ لیکر خودکشی کر لی ۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع موصول ہوئی کہ کاہنہ کے علاقے میں لڑکی نے خودکشی کر لی ہے جس پر پولیس اہلکاروں اور فرانزک ماہرین نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کر تحویل میں لے لیا ۔
پولیس کے مطابق 16 سالہ سعدیہ نوید کی لاش کمرے میں پنکھے لٹکتی ہوئی ملی ۔سعدیہ نوید گھر میں اکیلی تھی ، والدہ بازار اور والد نوکری پر گیا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔