ویب ڈیسک: یراگوئے کے فٹبالر ایوان ٹوریس کی اہلیہ ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کرسٹینا ویٹا آرانڈا ایک موسیقی کنسرٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 29 سالہ نوجوان ماڈل کو پیراگوئے کے دارالحکومت اسونسیون میں ایک میوزک فیسٹیول میں شرکت کے دوران سر میں گولی ماری گئی۔
فائرنگ سے چار دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں بعد ازاں اسپتال لے جایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس مجرم جوز لوئس بوگاڈو کیویڈو کو تلاش کر رہی ہے۔ ملزم کا عرفی نام "کوری" بتایا جاتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور ممنوعہ اشیا کا اسمگلر ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی ریڈ وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔