ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست بہار میں انٹرمیڈیٹ کے طلبا کاروں کی ہیڈ لائٹس میں امتحان دینے پر مجبور ہوگئے ، انتظامیہ کا نوٹس ، اعلی سطحی انکوائری کا حکم دیدیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بہار کے علاقے موتیہاری ک مہاراجہ ہریندرا کشور سنگھ کالج میں اس وقت طلبا کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا پرچہ تاخیر سے شروع ہوا اور تاریکی چھانے پر پتہ چلا کہ کالج میں روشنی کاکوئی انتظام نہیں جس پر انتظامیہ نے کالج کے احاطے میں کھڑی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس آن کیں جس کی روشنی میں طلبا نے اپنا پرچہ مکمل کیا۔
حاکم نے اسے انتظامی نااہلی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پرچہ 1.45 پر شروع ہونا تھا اور پانچ بجے ختم ہونا تھا تاہم پرچے کا آغاز تاخیر سے یعنی 4.30 پر ہوا ۔ جس پر ایمرجنسی میں جنریٹر کا انتظام نہیں ہوسکا اور مجبوری گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس جلا کر پرچہ لیا گیا، امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ نوین کمار جھا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ ریاستی وزیرتعلیم وجے کمار چودھری نے سارے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
#WATCH | Students took their Class 12 exam in the light of car headlights at an exam centre in Motihari, Bihar on Tuesday evening pic.twitter.com/67hiEHD2Tx
— ANI (@ANI) February 3, 2022