لاہور چڑیا گھر میں ایک اور جانور چل بسا

4 Feb, 2022 | 02:51 PM

Arslan Sheikh

فریحہ بتول: لاہور چڑیا گھر میں یکے بعد دیگر جانوروں کی اموات کا سلسلہ جاری، چڑیا گھر میں زرافہ ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں 1نر اور ایک مادہ زرافہ تھا، زرافے کی موت مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگانے سے ہوئی ہے۔ نر زرافہ کی عمر 10 سال تھی جبکہ نر اور مادہ زرافہ 2018 میں افریقہ سے لاہور چڑیا گھر میں لائے گئے تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مس کرن کا کہنا ہے کہ نر زرافہ پچھلے ایک سال سے بیمار تھا۔

مزیدخبریں