ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شہری کمرہ عدالت سے گرفتار

Second Marriage Case in Lahore High Court
کیپشن: Second Marriage Case
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی، شہری کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے شہری غلام حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پہلی بیوی نیلم امتیاز کی اجازت کے بغیر کلثوم بی بی سے شادی کی، سول کورٹ نے پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور چھ ماہ کی قید سنائی۔

سیشن کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ سے سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عبوری درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی،جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی سیکورٹی کے انچارج سب انسپکٹر ملک محمد اعجاز کی سربراہی میں ٹیم نےملزم کو حراست میں لے کر پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کردیا۔