ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منابھائی 3 کب ریلیز ہو گی؟پروڈیوسر نے بتا دیا

منابھائی 3 کب ریلیز ہو گی؟پروڈیوسر نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سپرہٹ بالی وڈ فلم ' منابھائی' سیریز کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کا کہنا ہےکہ اگر وہ فلم کا پارٹ 3 نہ بنائیں تو وہ پاگل ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ودھو ونود چوپڑا کا کہنا تھا کہ یہ ایک سپرہٹ فلم ہے لیکن کیونکہ ابھی پارٹ 3 کے لیے مناسب اسکرپٹ تیار نہیں ہوا، اس لیے بہت سے لوگوں کے مشورے پر انہوں نے کام روکا ہوا ہے.ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ نہیں کہ فلم کتنے کروڑ کمائے گی بلکہ وہ صرف اور صرف اچھے اسکرپٹ کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔

فلم میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کے فلم نہ بن سکنے کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ارشد کی سوچ ہے، جیسے ہی اسکرپٹ تیار ہوجائے گا فلم کی تیاری پر کام شروع ہوجائےگا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer