خان شہزاد خان :مہنگائی کا کبھی نہ تھمنے والا طوفان جاری ، پہلے پیٹرولیم مصنوعات، پھر ایل پی جی ، اور اب سی این جی کی باری۔سستا عوامی ایندھن سی این جی مہنگا ہوگیا۔شہر سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت 3روپے 55پیسے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی بہتی گنگا ایک کے بعد ایک اشیا مہنگی ہونے کا سلسلہ جاری ہے پہلے پیٹرولیم مصنوعات ،پھر ایل پی جی اور اب سی این کی قیمتیں بڑھا دی گیئں سی این جی کی قیمتوں میں 3روپے 55پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب لاہوریوں کو سی این جی 85 روپے 55پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگی ۔شہر کے سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے ،اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما کیپٹن ریٹائرڈ شجاع انور نے کہا ہے کہ 3ماہ کے دوران برینٹ آئل کی اوسط قیمت ساڑھے6ڈالر بڑھی ہے انہوں نے کہا کہ سی این جی کارگو کی قیمتوں میں اضافہ ، سی این جی مہنگی ہونے کی دوسری وجہ ہے ان دووجوہات کے باعث سی این جی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
گیس کی قیمتوں میں اضافہ
4 Feb, 2021 | 07:14 PM