ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوزوکی کمپنی نے عوامی سواری بائیکس کی قیمتیں بڑھا دیں

سوزوکی کمپنی نے عوامی سواری بائیکس کی قیمتیں بڑھا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)مہنگائی کے سونامی میں غوطہ زن عوام کیلئے ایک اور بری خبر،  یاماہا اور ہنڈا کے بعد اب سوزوکی کمپنی نے عوامی سواری یعنی بائیکس کی قیمتیں بڑھا دیں، سوزوکی کی جانب سے موٹر بائیکس کی قیمتوں میں 3 سے 4 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا، لاہوریئے اور تاجر موٹر بائیکس کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان ہیں۔

موٹر بائیک کمپنیوں میں مہنگائی میراتھن , یاماہا اور ہنڈا کے بعد سوزوکی کمپنی نے بھی ریٹ بڑھا دیئے , سوزوکی کمپنی کی جانب سے بائیکس کی قیمتیں 3 سے 4ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہیں، سوزوکی Gs 150 کی قیمت 4 ہزار روپے بڑھائی گئی جس کے بعد بائیک کی قیمت 1 لاکھ97 ہزار روپے ہوگئی ہے، اسی طرح سوزوکی جی ایس150 سپیشل ایڈیشن کی قیمت چار ہزار بڑھا کر2 لاکھ14 ہزار روپے کردی گئی ہے، شہری عوامی سواری کی قیمتیں بڑھنے پر پریشان ہیں.

 ذرائع کے مطابق سوزوکی جی آر 150 کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھا کر 2 لاکھ90 ہزار روپے کردی گئی ہے، سوزوکی کمپنی کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا، میکلوڈ روڈ موٹرسائیکل مارکیٹ کے تاجر قیمتوں میں مسلسل اضافے پر پنجاب حکومت سے سخت نالاں ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ تمام کمپنیاں بائیکس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کررہی ہیں اور انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer