سٹی 42: ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظہر اقبال کے شوکاز نوٹس کی سماعت، سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن صہیب احمد رومی نے غیر حاضر ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن صہیب احمد رومی کی عدالت میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظہر اقبال کے شوکاز نوٹس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی ڈائریکٹر پیش نہ ہوئے اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن صہیب احمد رومی نے ریمارکس دئیے کہ مظہر اقبال کو علم تھا کہ شوکاز نوٹس کے کیس کی آج سماعت ہے لیکن اس کے باجود وہ پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر مظہر اقبال کے وارنٹ جاری کر دئیے، عدالت نے ڈی جی کو حکم دیا کہ وہ ڈپٹی ڈاِئریکٹر کو دس فروری کو پیش کریں۔ عدالت میں پبلک سروس کمیشن کے پرچے آؤٹ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی تھی.
ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت میں کھڑے ہونے کی بجائے گھوم پھر کر باتیں کرتا رہا،عدالت نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈاِئریکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوا۔