ریور راوی اربن سٹی منصوبہ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے لگی

4 Feb, 2021 | 01:05 PM

Arslan Sheikh

سعود بٹ: ریور راوی اربن سٹی منصوبے میں انٹرنیشنل کمپنیوں کی سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی بڑھنے لگی، چین کے بعد ترکی اور عرب عمارات کی کمپنیوں نے بھی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔
نجی کمپنیوں نے راوی ریور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایکسپریشن آف انٹرسٹ جمع کروا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکی اور عرب عمارات کی کمپنیاں راوی ڈویلپمنٹ منصوبہ میں ٹیکنیکل، مکینیکل اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔ اس سے قبل چائنہ روڈ اینڈ برجنگ کمپنی اور گیزہوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی دکھا چکے ہیں۔

چینی کمپنیوں نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے ایکسپریشن آف انٹرسٹ جمع کروائے تھے، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی تمام بین الاقوامی کمپنیوں کو انٹرنیشنل قوانین کے تحت پراجیکٹ ایوارڈ کرے گی۔ 

مزیدخبریں