سٹی 42:وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے افسران کو جبری طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اعظم سواتی نے اس حوالے سے رپورٹ تیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ ریلوےاعظم سواتی کاریلوے ملازمین کوجبری ریٹائرکرنے کافیصلہ کرلیا ہے، اعظم سواتی نےملازمین کوجبری ریٹائرکرنےکےحوالےسےسینٹ کوآگاہ بھی کردیا ۔ اعظم سواتی نےایک ماہ کےاعدادوشمارسینٹ میں پیش کردئیے، وزیرِ ریلوےنےوزارت سنبھالنےکےبعد 10 ارب کی زمین واگزارکرالی، اعلیٰ حکام کی جانب سےزمینوں پرقبضوں کابھی انکشاف کردیا، اعظم سواتی نےافسران کوریلوےکی تباہی کاذمہ دارقراردےدیا۔
سینٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میرے وزارت سنبھالنے کے بعد 10 ارب کی زمین واگزار کروا لی ہے، یہ گزشتہ ایک ماہ کے اعداو شمار ہیں جو ایوان کو بتا رہا ہوں، ریلوے کی پولیس اعلی حکام اور بہت سے لوگ زمینوں پر قبضے پر ملوث ہیں ، ایوان کو بتانا چاہتا ہوں بہت سے افسران کو جبری ریٹائرڈ کر رہا ہوں، یہ وہ افسران ہیں جو ریلوے کی تباہی کے زمہ دار ہماور قبضہ گروپ ہیں۔