وراثتی جائیداد کی تقسیم کیلئے عدالتی ڈگری کی شرط ختم

4 Feb, 2021 | 12:57 PM

Sughra Afzal

جوہرٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے کا مالک کے انتقال پر ورثاء کے نام جائیداد کرانے کیلئے بڑا ریلیف، وراثتی جائیدا د قانونی ورثاء کے نام کرنے کیلئے عدالتی ڈگری کی شر ط ختم کردی گئی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے) نے نادراکے فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ کو تسلیم کر کے مرحوم کی جائیداد قانونی ورثاء کے نام کرنے کی باقاعدہ اجازت دیدی، پلاٹ یا مکان مالک کے انتقال پر اس کی جائیداد قانونی ورثاء کے نام کرنے کیلئے عدالتی ڈگری کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ فیصلے کے نتیجے میں شہریوں کی رقم اور وقت کی بچت ہو گی اور جائیداد کم سے کم وقت میں ان کے نام کی جا سکے گی۔ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیے جانیوالے مذکورہ فیصلے پر عملدرآمد کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں