سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم لازمی قرار

4 Feb, 2021 | 09:37 AM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سکول انفارمیشن سسٹم کو اپ ڈیٹ کردیا، سرکاری سکولز میں آئندہ کوئی بھی بچہ ب فارم کے اندراج کے بغیر داخل نہیں ہوگا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے داخلے کیلئے ب فارم کی شرط کا پابند کردیا۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سکول انفارمیشن سسٹم کو اپ ڈیٹ کردیا ہے، ورژن اپ ڈیٹ ہونے سے مستقبل میں اب سرکاری سکول میں کوئی بھی بچہ (ب) فارم کے اندراج کے بغیر داخل نہیں ہوگا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو (ب) فارم کی شرط کا پابند کردیا ہے۔

(ب) فارم کے بغیر داخلے کی صورت میں طلبا کی ذمہ داری متعلقہ سربراہ پر عائد ہوگی، نئے ورژن میں سابقہ طلبا کے (ب) فارم کی تاریخ میں 28 فروری تک توسیع کا خانہ بھی شامل کردیا گیا ہے، نیا ورژن فائیو پوائنٹ تھری ٹو کے نام سے اپ لوڈ کیا گیا ہے، اساتذہ نیا ورژن گوگل پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔

 نئے ورژن میں اساتذہ کو اپنے پروفائل تک مکمل رسائی حاصل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اساتذہ کے پروفائلز کو ایڈیٹ کرسکیں گی، اس سے قبل ایجوکیشن اتھارٹی کو پروفائل میں غلطیاں درست کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔

مزیدخبریں