اورنج ٹرین چار ماہ کے دوران تیس کروڑ روپے کی بجلی پی گئی

4 Feb, 2021 | 12:36 PM

Malik Sultan Awan

شاہد ندیم: پنجاب حکومت کا میگا پراجیکٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین خسارے سے دو چار ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، کرائے کی مد میں چار ماہ کے دوران جمع ہونیوالے ریونیو سے بارہ کروڑ روپے زائد کی بجلی استعمال ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چلانے کے لئے ریونیو سے زائد کروڑوں روپے کی بجلی استعمال ہو گئی، اورنج لائن میٹرو ٹرین چار ماہ کے دوران تیس کروڑ روپے کی بجلی پی گئی، دستاویزات کے مطابق لیسکو نے ماہ ستمبر سے دسمبر تک تیس کروڑ پینتالیس لاکھ روپے کی بلنگ کی جبکہ اورنج لائن ٹرین نے مسافروں سے کرائے کی مد میں اٹھارہ کروڑ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔

اس طرح ریونیو سے بارہ کروڑ روپے اضافی صرف بجلی کے بلوں کی مد میں ادائیگی کرنا پڑی ،لیسکو کی اقبال ٹاون اور باغبانپورہ ڈویژن نے اورنج لائن ٹرین کو بلنگ کی،سٹی فورٹی ٹو نے دونوں ڈویژن ز میں ماہ ستمبر سے دسمبر تک استعمال ہونے والی بجلی کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں جس کے مطابق تیس کروڑ پینتالیس لاکھ روپے کے بل ادا کئے گئے۔

مزیدخبریں