اسلم اقبال نے ایل ڈبلیو ایم سی کو آخری وارننگ جاری کردی

4 Feb, 2021 | 12:29 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) شہر لاہور کو سوہنا لاہور بنانے کے دعوے ادھورے، کچہرے کے ڈھیر اٹھائے گئے نہ آپریشنل فیلڈ کے سٹاف کا ڈیٹا وزیر کو ملا، صفائی کے ذمے دار وزیر شہر کی انتظامیہ کے سامنے بے بس ہوگئے، اسلم اقبال نے ایل ڈبلیو ایم سی کو آخری وارننگ جاری کردی۔

شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر تاحال موجود ہیں، جبکہ آپریشن سٹاف کے مستند ڈیٹا کی عدم فراہمی پر صفائی کے ذمہ دار وزیر اسلم اقبال نے ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے آخری وارننگ دے دی ہے، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں شہر کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے آپریشنل سٹاف کا مستند ڈیٹا آج شام تک فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل سٹاف کی ڈیوٹی پر آنے اور جانے کی مکمل حاضری رپورٹ مرتب کی جائے۔

 انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کی صورتحال اور عملے کی حاضری چیک کرنے کے لئے شہر کے اچانک دورے کروں گا، کسی علاقے یا سڑک پر کچرے کا ڈھیر نظر آیا تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑوں گا، اب بہانے نہیں نتائج چاہئیں، ایل ڈبلیو ایم سی میں کام سے جی چرانے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ملے گی۔

 میاں اسلم اقبال نے ہدایت جاری کی کہ 10 فروری تک 28 مکینکل سوییپرز آپریشنل ہوجانے چاہئیں، صوبائی وزیر کی زیرصدارت اجلاس میں ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران علی، جی ایم آپریشنز، جی ایم پلاننگ، جی ایم ایچ آر اور دیگر افسران نے شریک تھے۔

مزیدخبریں