چین سے آنیوالی پروازوں کے بارے اہم فیصلہ

4 Feb, 2020 | 08:59 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سعید احمد سعید)کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاہور ائیرپورٹ پر چائنہ سے آنیوالی پرواز کو دیگر پروازوں سے الگ لینڈ کروایا جائے گا، لینڈنگ کےبعدطیارے کو بے نمبر 11پر پارک کیا جائیگا، فیصلہ وفاقی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر کیا گیا۔

چین سے لاہور آنے والی پرواز کو دیگر پروازوں سے الگ تھلگ لینڈ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طیارے کی لینڈنگ کے سلسلے میں تیاری مکمل کرنے کے حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا گیا،6فروری کو چائنہ ساودرن کی پرواز شیڈول ہے۔وفاقی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر چائینہ ائیر کی پرواز کو دیگر پروازوں سے الگ رکھا جائے گا۔
لینڈنگ کے بعد طیارے کو بے نمبر 11پر پارک کیا جائے گا۔طیارے کی لینڈنگ اور مسافروں کے انخلاء تک بے نمبر 10کو خالی رکھا جائے گا, بے نمبر 10 اور 11صبح سات بجے سے لیکر مسافروں کی کلیرنس تک باقی پروازوں کے لیے بند رہے گا, ٹرمینل سے الگ تھلگ بے نمبر 11ہنگامی صورتحال میں استعمال کیا جاتا ہے, کروناوائرس سے بچاؤکے لیے چینی مسافروں کو دیگر مسافروں سے الگ رکھنے کے لیے کیا گیا۔

طیارے کی لینڈنگ کے سلسلے میں تیاری مکمل کرنے کے حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا گیا،6فروری کو چائینہ ساودرن کی پرواز شیڈول ہے،وفاقی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر چائینہ ائیر کی پرواز کو دیگر پروازوں سے الگ رکھا جائے گا،لینڈنگ کے بعد طیارے کو بے نمبر 11پر پارک کیا جائے گا۔

مزیدخبریں