(جنید ریاض) محکمہ خصوصی تعلیم نے پنجاب بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم خصوصی بچوں کیلئے مڈل امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کے مڈل کا امتحان کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔امتحانات کا سلسلہ 24 فروری تک جاری رہےگا۔ 24 فروری کو آخری پیپر اردو کا لیا جائے گا۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 25 اور 26 فروری کو ٹیلرنگ، کمپیوٹر،ہوم اکنامکس اور الیکڑیکل کے پریکٹیکل کرائے جائیں گے۔