( عرفان ملک ) ہنجروال سے گیارہ سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا تاہم مغوی کو تاحال بازیاب نہ کروایا جا سکا۔
ہنجروال سے گیارہ سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا، بچے کے والد محمد خلیل کے مطابق ان کا بچہ مدرسے کا طالبعلم ہے اور اردو کے ساتھ ساتھ پشتو بولنے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ گیارہ سالہ شکیل جمعہ کے روز نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد گیا لیکن اس کے بعد واپس گھر نہ آیا۔
بچے کے والد نے خود تلاش میں ناکامی کے بعد پولیس کو اطلاع دی جس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی تلاش جاری ہے جس کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے تاہم تاحال مغوی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔