چودھر ی شجاعت حسین کا انکشاف

4 Feb, 2020 | 04:25 PM

Azhar Thiraj

علی اکبر : مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو کاروباری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے لیکن حکومت نے الیکٹرک فین کو بھی لگژری آئٹم میں شامل کر لیا ہے، حالانکہ ایسا کرنے والوں کے اپنے باتھ رومز میں ایئر کنڈیشنڈ لگے ہوئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے مرزا جمشید کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں عبدالرزاق، غیاث الدین پال، راجہ قمر و دیگر عہدیدار شامل تھے۔ وفد نے الیکٹرک فین کو لگژری آئٹم میں شامل کیے جانے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

وفد کی شکایات  پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت ہینڈ فین کو بھی لگژری آئٹم قرار دے کر بجٹ میں ٹیکس لگانے کی تجویز دے۔ تاجر برادری کو کاروباری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے لیکن حکومت نے الیکٹرک فین کو بھی لگژری آئٹم میں شامل کر لیا ہے حالانکہ ایسا کرنے والوں کے اپنے باتھ رومز میں ایئر کنڈیشنڈ لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک فین ہر غریب آدمی کی ضرورت ہے، اس کو لگژری آئٹم میں شامل کرنا کسی طور بھی ٹھیک نہیں۔ بہت سی فوڈ آئٹم ایسی ہیں جن پر ڈیوٹی لگائی جا سکتی ہے مثلاً سیب وغیرہ جو ہم دوسرے ممالک کو ایکسپورٹ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں