(سٹی 42) اکثر لوگ پیٹ پر جمی چربی کی فکر نہیں کرتے لیکن یہ چربی انسانی زندگی کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
پیٹ اور اس کے اطراف میں جمنے والی چربی بے تحاشہ بیماریوں کو جنم دیتی ہے جن میں امراض قلب، فالج، دمہ اور دیگر خطرناک بیماریاں شامل ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق پیٹ پر جمی چربی دل کی بیماریوں کو کافی حد تک بڑھا دیتا ہے۔ پیٹ پر جمنے والی چربی نہ صرف دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھاتی ہے بلکہ یہ فالج کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹ پر جمنے والی چربی کو کم کرنے کے لیے انسان کو خوراک کم کھانی چاہیئے اور فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ورزش روز کرنی چاہیئے۔