علی اکبر:جلد کیلئے نقصان دہ اور جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والے ہو جائیں ہو شیار، پنجاب حکومت نے ان کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔
صوبائی حکومت نے دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی، جس کے اسمبلی سے منظور ہوتے ہی غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے مافیا پر ہاتھ ڈالا جائے گا،ایکٹ کی منظوری سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی- جبکہ کینسر، الرجی، جلدی ا مراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی-
جبکہ مارکیٹ میں اوریجنل برانڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی اوردکانوں پر جعلی اور غیر معیاری کاسمیٹکس مصنوعات کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی -
کاسمیٹکس کے سیل پوائنٹس کی لائسنسنگ کا مقصد اوریجنل چین سپلائی کے ذریعے اصل مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے-عمدہ مینوفیکچرنگ کو یقینی بنا کر معیاری کاسمیٹکس تیار کی جائیں گی- بتایا گیا یے کہ عوام میں سیفٹی آف کاسمیٹکس سے متعلق شعور بیدار کرنےکا بھی فصیلہ کیا گیا ہے۔