واسا ملازمین کیلئے نوید، سپورٹ الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری

4 Feb, 2020 | 03:20 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) واسا ملازمین کو ایل ڈی اے طرز پر سپورٹ الاؤنس دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اطلاق یکم جنوری2020 سے ہوگا۔

واسا کی جانب سے ایل ڈی اے گورننگ باڈی میں واسا ملازمین کے لیے سپورٹ الاؤنس لگانے کی باقاعدہ منظوری لی گئی تھی، واسا کےگریڈ ایک تا 20 افسران و ملازمین کو یکم جنوری 2020 سے سپورٹ الاؤنس ملے گا، گریڈ1 تا 8 کے ملازمین کو  ماہانہ 3 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 9  تا 14 کو ماہانہ 4 ہزار روپے، گریڈ 15 کو 5 ہزار جبکہ گریڈ 16 کے ملازمین کو 7 ہزار ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا، گریڈ 17 کو 15 ہزار، گریڈ 18کو 20 ہزار اور گریڈ 19 کے ملازمین کو  25 ہزار ماہانہ سپورٹ الاؤنس دیا جائے گا، گریڈ 20اور اس سے اوپر کے افسر کو ماہانہ 30 ہزار تنخواہ میں اضافی سپورٹ الاؤنس دیا جائےگا، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

مزیدخبریں