(سعود بٹ) نیب لاہور نے لیگی ایم این اے جاوید لطیف کو ایک پھرطلب کر لیا،والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات، جائیدادیں، شیئرز، اثاثے منتقل کرنے کی تفصیلات ہمراہ لائیں،نیب نے جاوید لطیف نے تمام تفصیلات مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے لیگی ایم این اے جاوید لطیف کو ایک پھرطلب کر لیا، جاوید لطیف کو والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات لیکر آج پیش ہونے کی ہدایت کی گئی اس کے علاوہ جائیدادیں، شیئرز، اثاثے منتقل کرنے کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ کون کون سی جائیدادیں فیملی کے دیگرارکان کو منتقل کیں اس کی تفصیلات بھی نیب نے طلب کیں، جاوید لطیف کی والدہ کے نام کروڑوں روپے کے اثاثے ہیں، جاوید لطیف کی والدہ نے 10 کروڑ سے زائد کے اثاثہ جات بتائے تھے۔