ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادویات کی قیمتوں کا مسئلہ عدالت پہنچ گیا

ادویات کی قیمتوں کا مسئلہ عدالت پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار : لاہور ہائیکورٹ میں ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں آئینی متفرق درخواست ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گی ہے ،دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا  گیا ہے کہ فارماسوٹیکل کمپنیز نے حکومت کی منظوری کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے 90 فیصد سے زائد ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا ہے کہ حکومت قیمتیں بڑھانے والی فارماسوٹیکل کمپنیز کے خلاف ایکشن نہیں لے رہی ہے، عوام کو سستی ادویات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری اور عوام کا بنیادی حق ہے عدالت فارماسوٹیکل کمپنیز کے ادویات کے بڑھائے گئے ریٹس کالعدم قرار دے کر نیب کو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی فارماسوٹیکل کمپنیز کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دے، لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer