ق لیگ کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی

4 Feb, 2020 | 01:39 PM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ : وزیر اعظم پاکستان بیرون ملک ، ق لیگ اور حکومت میں ڈیڈ لاک بر قرار ، پی ٹی آئی کے بڑوں نے موجودہ صورتحال پر سر جوڑ لیے ،سب کو وزیر اعظم کی واپسی کا انتظار ہے۔

تحریک انصاف اور اتحادیوں کے درمیان معاملات میں مسلم لیگ ق نے پی ٹی آئی کی حالیہ کمیٹی کے ساتھ کسی بھی صورت بات کرنے سے انکار کردیا- ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں حکومت کو مشکلات سے دوچار ہونے سے بچانے کے لئے سابقہ کمیٹی کو بحال کرنے پر غور شروع کردیا ہے -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر بھی دو دھڑے بن گئے ہیں ایک دھڑے کا موقف ہے کہ ق لیگ کے سحر کو اب توڑنا ہوگا ،ق لیگ کا توقع سے زیادہ خیال رکھا گیا ہے - جبکہ دوسرے دھڑے کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی موجودہ صورتحال میں ق لیگ کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا، بہتر ہے کہ جہانگیر ترین والی کمیٹی کو بحال کردیا جائے-

ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت محمود وزیراعظم کی واپسی پر ق لیگ کے قائدین سے ہونے والی ملاقات پر رپورٹ دیں گے،سابقہ کمیٹی کی بحالی کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا- سابقہ کمیٹی کو ق لیگ کو وزیراعظم سے بالا ہوکر زیادہ اختیارات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، وزیراعظم کے علم میں آنے پر کمیٹی کو تبدیل کیا گیا -

مزیدخبریں