ایل ڈی اے کو نئے چیلنجز کا سامنا

4 Feb, 2020 | 01:33 PM

M .SAJID .KHAN

(درنایاب) ایل ڈی اے کوشہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور آباد کاری کےچیلنجز کا سامنا، ایل ڈی اے نے گریڈ انیس کےٹاؤن پلانر محمد طاہر کی خدمات مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد طاہر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈائریکٹرمیٹروپولٹین پلاننگ اینڈ ٹریفک انجنئیرنگ تعینات ہیں، ایل ڈی اے ٹیپا کو اس وقت قابل افسران کی کمی کا سامنا ہے،جس کی وجہ سےباہرکی اتھارٹیزسےافسران کی خدمات لی جارہی ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کےحکم پرڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے ریکوزیشن پنجاب حکومت کو بھجوادی ہے،رانا طاہر کو ایل ڈی اے میں اہم ذمہ داری دی جائے گی۔

مزیدخبریں